پاکستان
16 فروری ، 2013

خیرپور :پلاٹ واگزار کرانے کے دوران مظاہرین کا ریلے ٹریک پر دھرنا

خیرپور :پلاٹ واگزار کرانے کے دوران مظاہرین کا ریلے ٹریک پر دھرنا

خیرپور …خیرپور میں فیض آباد پھاٹک کے قریب ریلوے پلاٹ کا قبضہ خالی کرانے کے دوران مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر شالیمار ایکسپریس کو چار گھنٹے تک روکے رکھا۔ پولیس کے مطابق خیرپور میں فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے پلاٹ کا قبضہ خالی کرانے کے لئے ریلوے انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کے ساتھ آپریشن کیا۔ پلاٹ کا قبضہ خالی کرانے کے دوران ہوائی فائرنگ اور جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پلاٹ کا قبضہ خالی کرانے کے دوران مظاہرین نے ریلوے پھاٹک پر دھرنا دے کر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو روک لیا۔ تاہم چار گھنٹے بعد ریلوے انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ختم کئے جانے پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ اور شالیمار ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :