پاکستان
16 فروری ، 2013

اے پی سی کا مقصد پاکستان میں قیام امن ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اے پی سی کا مقصد پاکستان میں قیام امن ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پارٹیز( اے پی سی) کا مقصد پاکستان میں قیام امن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور امن کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رہے گی۔ وہ پشاور کی جدید رہائشی بستی حیات آباد میں بشیر احمد بلور کے نام سے منسوب چلڈرن اسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ پختون قوم قیام امن کی خاطر قربانیوں کے باوجود بھی آزمائشوں کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں جس کوتسلیم کرتے ہوئے غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ اے پی سی کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد دہشت گردی کا حل نکالنا ہے جو ایک دن میں ممکن نہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کارروائیوں سے امن کی کوشش نہیں رکیں گی۔ اور امن کی بحالی تک کوششیں جاری رہے گی۔

مزید خبریں :