16 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہو جائے گا،پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے عدم اعتماد کے بعد میاں منظور وٹو کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔رانا ثناء اللہ نے لاہورسے جاری بیان میں کہاکہ صدرزرداری کو سبز باغ دکھانے والے پیپلز پارٹی کی تباہی کا سبب بن گئے،ان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد قمر زمان کائرہ کے بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں،ان ارکان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کااظہارہے۔