Time 03 ستمبر ، 2024
پاکستان

ججز سکیورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کے ساتھ 6 اور وزرا کیلئے 4 گاڑیاں، تفصیلات ایوان میں پیش

ججز سکیورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کے ساتھ 6 اور وزرا کیلئے 4 گاڑیاں،  تفصیلات ایوان میں پیش
44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں: وزارت داخلہ/ فائل فوٹو

اسلام آ باد: ججز بیوروکریٹس اور وزرا کی سکیورٹی اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ججز سکیورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کے ساتھ6 اور وزراکیلئے 4 گاڑیاں مامور ہیں جب کہ ججز ، بیوروکریٹس اور وزرا کی سکیورٹی پر اپریل 2024 میں 4کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

شہزادہ محمد گستاسپ خان کے سوال پر وزارت داخلہ کی جانب سے بتایاگیا کہ 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، ججز کی سکیورٹی پر 34 گاڑیاں 409 افسران و محافظ مامور ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق بیورکریٹس کی سکیورٹی پر 6 گاڑیاں اور 79 اہلکار تعینات ہیں، وزرا کو 4 گاڑیوں اور 44 پولیس گارڈز کی سکیورٹی سہولت دی گئی ہے۔

مزید خبریں :