Time 03 ستمبر ، 2024
پاکستان

عمران خان کے دور میں بیرون ملک سے لوگ آ کر یہاں رہ رہے تھے، عمر ایوب

عمران خان کے دور میں بیرون ملک سے لوگ آ کر یہاں رہ رہے تھے، عمر ایوب
یہ لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج لاتے نہیں کیونکہ ان کی حقیقت کھل جائےگی، عمرایوب، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور  اپوزیشن لیڈر  عمر  ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور  میں  بیرون ملک سے لوگ آ کر  یہاں رہ  رہے تھے، اب الٹا ہے لوگ پاسپورٹ کی لمبی لائنوں میں لگے ہیں، سب  باہر  جانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر  عمر ایوب نے کہا کہ کس بات کی معافی مانگیں ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا، 9 مئی واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں، دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہوجائےگا، یہ لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج لاتے نہیں کیونکہ ان کی حقیقت کھل جائےگی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ  سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے معیشت کو زمین بوس کردیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور  میں بیرون ملک سے لوگ آ کر  یہاں رہ  رہے تھے، اب  الٹا ہے لوگ پاسپورٹ کی لمبی لائنوں میں لگے ہیں سب باہر جانا چاہتے ہیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ 8 ستمبرکو بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق جلسہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے معاملات دیکھنے کے لیے  صرف اچکزئی کو  آگےکیا ہے، ہمیں کسی کی منت ترلےکرنے کی ضرورت نہیں ہے ، ہم صرف اپنے رب سے معافی مانگتے ہیں اور کسی سے نہیں۔

مزید خبریں :