Time 03 ستمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، 3 اکتوبرکوپیش ہونے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، 3 اکتوبرکوپیش ہونے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدر آباد نے مہران یونیورسٹی کےسابق لائبریرین کی دائر توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کیا— فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدر آباد نے مہران یونیورسٹی کےسابق لائبریرین کی دائر توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کیا۔

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں دائر درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پنشن کی عدم ادائیگی پریونیورسٹی انتظامیہ کےخلاف پٹیشن دائرکی تھی، عدالت کوآگاہ کیا گیا پنشن کے اجرا کا اختیاریونیورسٹی انتظامیہ کا نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کوبتایا گیاتھا پنشن کے اجرا کی درخواست وزیراعلیٰ سندھ کوارسال کی گئی ہے، عدالت نے وزیراعلیٰ کو 60 روز میں درخواست پر فیصلہ صادرکرنےکاحکم دیاتھا لیکن 6 ماہ گزرجانے کے باوجود عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ ہوسکا۔

عدالت نے توہی عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو 3 اکتوبرکوپیش ہونے یا وکیل کے ذریعے جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :