17 فروری ، 2013
اسلام آباد…احتساب عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد علی قصور بخاری کو بری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد نور خان نے فیصلہ سنایا۔عامر رضا نقوی ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد پر ناجائز اثاثے بنانے کا الزام تھا۔ جنہیں احتساب عدالت نے عدم شواہد پر الزام سے بری کردیا ہے۔