پاکستان
17 فروری ، 2013

پنڈی بھٹیاں ، دو بھائیوں کا قتل ،13میں سے ایک ملزم گرفتار

پنڈی بھٹیاں…حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں دو سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث 13 ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔پنڈی بھٹیاں کے گاوٴں باغ کہنہ میں دو سگے بھائیوں سیف اور عارف کو گزشتہ روز قتل کر دیا گیا تھا ،، سیف کی بیوہ ساجدہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ 13 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق 13 ملزمان میں سے ایک ملزم احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں :