Time 06 ستمبر ، 2024
پاکستان

سندھ میں 36 خواتین کالج ٹیچرز کا 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

سندھ میں 36 خواتین کالج ٹیچرز کا 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف
غیر حاضر خواتین اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں جب کہ آخری موقع دینے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی درجنوں خواتین اساتذہ کا کئی سالوں سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی 36 خواتین اساتذہ 7 سے 10 سال سے غیر حاضر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر حاضر خواتین اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں جب کہ آخری موقع دینے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر حاضر خواتین کی اکثریت کا تعلق کراچی کے کالجز سے ہے۔

مزید خبریں :