17 فروری ، 2013
گلگت …گلگت میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔گلگت شہر کے حدود میں ایک روز کے لئے ضلعی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر پابندی عائد کردی ہے۔جس کا اطلاق فوری طور کردیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کے مطابق گلگت میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے خدشے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔