پاکستان
17 فروری ، 2013

چمن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، شہریوں کاایس ایچ او پر تشدد

چمن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، شہریوں کاایس ایچ او پر تشدد

چمن …چمن شہر میں تجاوزات کے خلاف پولیس کی مہم پر شہری مشتعل ہو گئے ، مشتعل شہریوں نے پولیس ایس ایچ اوپر حملہ کر کے شدید زدکوب کیا ، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے بازار بند ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چمن شہر کی خوبصورتی کی بحالی کے سلسلے میں تجاوازات کے خلاف مہم شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں تاج روڈ پر متاثرین نے احتجاج کی کوشش کی جس پر ایس ایچ او گل محمد نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کر رہے تھے کہ ِاس دوران مشتعل افراد نے ایس ایچ او پر حملہ کیا اور اُنہیں شدید زدوکوب کیا تاہم پولیس نے اس موقع پر شدید ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کر دیاتصادم کے باعث ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ ایس ایچ او کو مظاہرین کے نرغے سے نکال لیا۔ واقعہ کے بعد شہر میں سخت کشیدگی پھیل گیا اور بازار بند ہو گئے۔

مزید خبریں :