17 فروری ، 2013
پشاور …پشاور پولیس نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ پشت خرہ سبز علی خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزم راشد اور اس کے دیگر دو ساتھی اسلحہ کے زور پر گاڑیاں چھینتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھی ملزمان اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین رہے تھے کہ پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تاہم دو کار چھیننے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔