09 ستمبر ، 2024
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے چمن اور اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تاحال معطل ہے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لیے ٹرین سروس ایک ہفتہ قبل شیلاباغ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل ہوئی۔
حکام کا بتانا ہے کہ کوئٹہ سےاندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دوزان بولان میں ریلوے پل تباہ ہونےسےمعطل ہوئی، دوزان میں ریلوے پل 25 اگست کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق چمن ریلوےٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بحالی میں مزید2 سے 3 روزلگ سکتےہیں۔