Time 09 ستمبر ، 2024
کھیل

لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستانی شوٹرز نے 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے

لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے۔

پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز  حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز  میں کھیلی گئی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز  چھاگئے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔

گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں، ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے کئی انعامات اپنے نام کیے۔

 پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی، شوٹنگ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف چیلنجز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

مزید خبریں :