17 فروری ، 2013
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے وزراء نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو اپنے استعفے جمع کرادئیے جبکہ مشیران نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پیش کئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وزراء نے اپنے استعفے گورنر ہاوٴس میں جمع کرادیے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن کا بھی کردار ادا کیا، گورنر کو استعفے بھجوادیے ہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا گورنر سندھ بھی استعفیٰ دیں گے؟،خواجہ اظہار نے کہا کہ یقینا مگر پہلے مرحلے میں ہم نے اپنے استعفے ان کے پاس بھجوائیں ہیں، بعد میں ایم کیو ایم کے مشیران نے بھی اپنے استعفے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں جمع کرادیئے۔