پاکستان
17 فروری ، 2013

جنگلہ بس سروس سب سے بڑاکرپشن اسکینڈل ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی

جنگلہ بس سروس سب سے بڑاکرپشن اسکینڈل ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی

چکوال … نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جنگلہ بس سروس ایشیا کا سب سے بڑا کرپشن کا اسکینڈل ہوگا کیونکہ اس میں قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف جب تک دو لوٹوں کا ناشتہ نہ کریں ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آچکی ہے، جنگلہ بس سروس میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے، وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں 100 ارب روپے چھوڑ کر آئے تھے، لیپ ٹاپ اسکیم ، آشیانہ اسکیم اور تندوروں نے پنجاب کو کنگال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے اور پیپلزپارٹی تلہ گنگ میں مسلم لیگ ق کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ مل کر چکوال اور تلہ گنگ کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا پیکیج شروع کیا گیا ہے، اس سے پہلے وہ اس علاقے کیلئے 22 ارب روپے کا پیکیج دے گئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف جب تک دو لوٹوں کا ناشتہ نہ کریں ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :