پاکستان
17 فروری ، 2013

فیصل آباد: انڈر پاس میں ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی

فیصل آباد: انڈر پاس میں ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی

فیصل آباد … فیصل آباد میں زیر تعمیر انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے ڈوبنے والے 4 افراد میں سے ایک کی لاش 3 دن کے بعد نکال لی گئی جبکہ باقی 3 لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ عبداللہ پور میں جمعہ کی شب زیر تعمیر انڈر پاس میں سیوریج لائن پھٹنے سے پانی بھر گیا اور زمین بیٹھنے سے گہرا گڑھا بن گیا تھا، اس گڑھے میں پانی بھرنے سے 4 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے 3 دن امدادی کارروئیاں کرنے کے بعد محمود نامی شخص کی لاش نکال لی جبکہ باقی 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ امدادی کارروائی میں سست روی کے خلاف ورثا نے عبد اللہ پور چوک ، جی ٹی ایس چوک پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :