پاکستان
17 فروری ، 2013

سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، متحدہ

سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، متحدہ

لاہور … ایم کیو ایم سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے گی، حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں طاہر القادری اور شریف برادران سے ملاقات کا امکان نہیں ۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی نے لاہور پہنچنے کے بعد علامہ اقبال ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کا ابھی کوئی امکان نہیں ، نہ ہی طاہرالقادری اور شریف برادران سے ملاقات کا کوئی پروگرام ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کراچی سے لاہور پہنچے۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی مصروفیات کے باعث لاہور آئے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری اور شریف برادارن سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم فی الحال پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے نہیں جا رہی ، اتحادیوں کے حوالے سے فیصلے پارٹی مشاورت سے کریں گے ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

مزید خبریں :