پاکستان
17 فروری ، 2013

ایم کیو ایم نصرت سحر عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنانے میں ساتھ دے ،امتیاز شیخ

ایم کیو ایم نصرت سحر عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنانے میں ساتھ دے ،امتیاز شیخ

کراچی…مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اصولی اپوزیشن کے لیے نصرت سحر عباسی کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے میں ہمارا ساتھ دے،انہوں نے گورنر سندہ سے بھی استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا ۔ کراچی میں اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے امتیاز شیخ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو ماہ سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے درخواست دی ہو ئی ہے جس پر سندھ ہا ئی کورٹ نے بھی اپنا فیصلہ دیا تاہم جمہوری حکومت کی دعوے دار جماعت نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ ملک میں غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے لئے ملک سے سیاسی گورنروں کو مستعفی ہو جانا چا یئے۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کیا کہ شفا ف انتخابات اور نگراں حکومت کے لیے سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی کو قائد حزب اختلاف بنانے اور گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔اس مو قع پر ایڈوکیٹ محمد یو سف سمیت دیگر وکلاء نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :