17 فروری ، 2013
اسلام آباد … اسلام آباد کے نواحی علاقہ بارہ کہو سے 3 روز قبل اغوا کی گئی 11 سالہ بچی شہزادی کی لاش آئی نائن ون کے علاقے سے برآمد ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو جلایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہزادی نامی بچی 13 فروری 2013ء کو بارہ کہو کے علاقے سے اغوا کی گئی، بچی کے والدین نے 15 فروری کو اس کے اغوا کی رپورٹ تھانہ بارہ کہو میں درج کرائی جس میں ایک 55 سالہ شخص اور اس کی بیٹی کو نامزد کیا گیا۔