17 فروری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ میں کرانی روڈ واقعے کیخلاف ہزارہ خواتین نے ہزارہ ٹاوٴن میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔ کیرانی روڈ سانحہ کیخلاف ہزارہ خواتین ایک بڑی احتجاجی ریلی ولی عصر امام بارگاہ سے شر و ع ہوئی جو مختلف گلیوں سے ہوتی ہوئی قبرستان کے قریب احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔ مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کیخلا ف شدید نعرے بازی کی بلوچستان شیعہ کا نفر نس کے صدر داود آغا نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پر امن رہنے کی ہدایت کی ۔