17 فروری ، 2013
لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، کوئی مسلمان اپنے بھائی کا خون نہیں بہا سکتا۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کوئٹہ میں گزشتہ روز بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انہیں دلی دکھ ہوا۔