17 فروری ، 2013
اسلام آباد…سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان بار کونسل نے 3دن تک روزانہ ایک گھنٹے سوگ و ہڑتال کااعلان کیا ہے،پاکستان بارکونسل کی اپیل پرکراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی کل عدالتی بائیکاٹ کااعلان کیا ہے۔اسی طرح پنجاب بار کونسل نے بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب بھرکے وکلاکل سانحہ کوئٹہ کیخلاف ہڑتال کریں گے۔کوئٹہ بلوچستان بارایسوسی ایشن نے بھی کل صوبے بھرمیں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کااعلان کیا ہے۔