17 فروری ، 2013
لاہور … پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کی لوٹ مار اور ذاتی مفادات کی سیاست سے تنگ آکر لوگ انہیں چھوڑتے جا رہے ہیں، چوہدری برادران ایسے مزید صدمے برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی دور میں پنجاب ترقیاتی منصوبوں کے قبرستان کا نقشہ پیش کرتا رہا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی اینڈ سنز نے منصوبوں کے نام پر سرکاری خزانے سے اپنی جیبیں بھریں، اب تو میٹرو بس منصوبہ 30 ارب میں مکمل ہوا ہے، پرویزالٰہی دور میں بنتا تو یقینا لاگت 100ارب تک پہنچ جاتی۔