پاکستان
17 فروری ، 2013

کراچی: کوئٹہ واقعے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا پریس کلب پر احتجاج

کراچی: کوئٹہ واقعے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا پریس کلب پر احتجاج

کراچی … کوئٹہ میں بم دھماکے کے خلاف کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے تحت پریس کلب سے فوار چوک صدر تک احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ میں بم دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں تعداد میں بچے اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے کراچی پریس پر احتجاج کیا اور پھر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پیدل گورنر ہاوٴس کی جانب روانہ ہوئے تاہم پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے گورنر ہاوٴس جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگاکر انہیں بند کردیا گیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں نے شرکاء سے وہیں خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا توقوی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے اور اس سانحہ میں وہی لوگ ملوث ہیں جو بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات درج تھے کہ کوئٹہ کو فوج کے سپرد کیا جائے، ملک بھر میں شیعوں کے قتل عام کو روکا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، چاہے وہ کسی بھی مسلمان کے قتل میں ملوث ہوں۔

مزید خبریں :