17 فروری ، 2013
کوئٹہ…سانحہ کرانی روڈ کا مقدمہ30 گھنٹے بعد بروری تھانا میں درج کر لیا گیا،پولیس کے مطابقسانحہ کرانی روڈ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ سے ملحقہ ہزارہ ٹاوٴن کی مارکیٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 83 / افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔