پاکستان
17 فروری ، 2013

بلوچستان میں حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کرسکی، شاہ محمود قریشی

بلوچستان میں حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کرسکی، شاہ محمود قریشی

سکھر … تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے حکومتی اتحادی جماعت متحدہ نے حکومت سے علیحدہ ہوتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے، یہ الزام کسی اپوزیشن جماعت نے نہیں لگایا، بلوچستان میں حکومت ناکام ہوگئی، دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا ۔ سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں الیکشن سے پہلے ہی 50 ہزار پلاٹ اپنے کارکنوں میں بندر بانٹ کرنے کا پروگرام بنایا ہے، پلاٹوں کی بندربانٹ الیکشن سے پہلے پری پول رگنگ ہے، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے، دہشت گردوں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا، حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے علیحدگی کے وقت الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہے، یہ الزام کسی اپوزیشن جماعت نے نہیں لگایا، اگر پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت بھی ناکام ہے تو کراچی میں امن کیسے ہوگا ۔

مزید خبریں :