پاکستان
18 فروری ، 2013

ہزارہ برادری کا دھرنا،کوئٹہ فوج کے حوالے کرنے تک شہدا کی تدفین سے انکار

ہزارہ برادری کا دھرنا،کوئٹہ فوج کے حوالے کرنے تک شہدا کی تدفین سے انکار

کوئٹہ…کیرانی روڈ دھماکے کا مقدمہ بروری تھانے میں درج کرلیا گیا۔ہزارہ برادری کے شہدا کی میتوں کے ساتھ دھرنے کو سولہ گھنٹے ہوگئے۔ سانحہ کیرانی روڈ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کل شام سے دھرنا جاری ہے۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ان کے مطالبات میں کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنا۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانااوردہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرناشامل ہیں۔کراچی میں ایم اے جناح روڈ ،نمائش چورنگی،انچولی ،عائشہ منزل،رضویہ سوسائٹی، یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل کے علاوہ ملیر اسٹار گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ سانحہ کوئٹہ پر آج پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سوگ منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اور دہشت گردی سے متاثر افراد اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپورمدد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید خبریں :