Time 17 ستمبر ، 2024
پاکستان

کوئٹہ: شیرانی کے قدرتی جنگل میں آگ لگ گئی

کوئٹہ:  شیرانی کے قدرتی جنگل میں آگ لگ گئی
شیرانی میں پہاڑی سلسلے قیساغر کے جنگل میں آگ لگی ہے—فوٹو: ایکس

کوئٹہ: شیرانی میں پہاڑی سلسلےکے جنگل میں آگ لگ گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شیرانی میں پہاڑی سلسلے قیساغر کے جنگل میں آگ لگی ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ شیرانی کے قدرتی جنگل میں چلغوزے کے درخت پائے جاتے ہیں،  لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں آگ لگنے والے علاقے میں پہنچ گئیں ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  شیرانی میں جنگل میں لگی آگ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :