Time 18 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

منشا پاشا کا مثالی شوہر کی تلاش کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ

منشا پاشا کا مثالی شوہر کی تلاش کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ
اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے مثالی شوہر کی تلاش میں رہنے والی لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

منشا پاشا نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ جب میں پہلی بار جبران ناصر سے ملی تو سمجھ گئی تھی کہ میری زندگی میں ان کا ایک بڑا کردار ہوگا، ایک سال انتظار کے بعد میری جبران سے شادی ہوگئی۔

مثالی شوہر کی تلاش میں رہنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ایک انسان اچھا ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ہو، اس لیے ایسے شخص کی تلاش کریں جو آپ کو سپورٹ کرے۔

مزید خبریں :