پاکستان
18 فروری ، 2013

وہاڑی، ٹھٹھہ اوردادو میں صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

 وہاڑی، ٹھٹھہ اوردادو میں صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

وہاڑی /ٹھٹھہ /دادو …وہاڑی میں پنجاب اسمبلی اور ٹھٹھہ اوردادو میں سندھ اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی۔ سندھ اسمبلی کی 2 جبکہ پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے۔ دادو میں حلقہ پی ایس 73 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہورہی ہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پندرہ لاکھ تین ہزار 939 ہے۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ شروع نہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ٹھٹھہ میں پی ایس 84 ٹھٹھہ 1 پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔جب کہ وہاڑی میں پی پی 239 میں بھی بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سیپولنگ عمل شروع نہ ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

مزید خبریں :