Time 14 ستمبر ، 2024
پاکستان

حافظ نعیم کا حکومت کو آئینی ترمیم بل پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ

حافظ نعیم کا حکومت کو آئینی ترمیم بل پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ
کے پی اور بلوچستان کے مسائل پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں: امیر جماعت اسلامی کی لاہور میں پریس کانفرنس/ فائل فوٹو

لاہور :  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک زور شور سے جاری ہے۔

 آئین میں ترمیم سے متعلق بل پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بل ملک کیلئے خطرناک بات ہوگی، حکومت کو اس معاملے کونہیں چھیڑنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بیان دیا کہ ان کےلوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہےلہٰذا سلمان اکرم کے بیان  پرنوٹس  لیا جائے اور انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ کے پی اور بلوچستان کے مسائل پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں امریکا نوازی کے باعث ملک میں بےامنی کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :