Time 21 ستمبر ، 2024
پاکستان

انتظامیہ کی جانب سے 6 بجے تک کی ڈیڈ لائن، پی ٹی آئی جلسے میں کارکنان کی آمد جاری

انتظامیہ کی جانب سے 6 بجے تک کی ڈیڈ لائن، پی ٹی آئی جلسے میں کارکنان کی آمد جاری
لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت گیا ہے۔ اسکرین گریب

لاہور میں آج ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت گیا ہے۔

جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے کھلے ہیں، جلسے کے لیے اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسہ گاہ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور رنگ روڈ پر قیدیوں کی گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں شامل ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنا ہو گی، ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی،کسی اشتہاری یا مجرم کا آڈیو یا ویڈیو پیغام نشر نہیں جائے گا۔

مزید خبریں :