Time 21 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کس اداکارہ نے فلم ’چنئی ایکسپریس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام سے انکار کیا؟

کس اداکارہ نے فلم ’چنئی ایکسپریس‘  میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام سے انکار کیا؟
اداکارہ نینتھارا بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہے/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت: بالی وڈ اور تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ نینتھارا نے بالی وڈ کنگ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نینتھارا بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کا شمار تامل فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا کو شاہ رخ خان اور دیپیکا کی فلم چنئی ایکسپریس میں کام کرنے کا موقع مل رہا تھا اور اداکارہ کو فلم کے مشہور گانے 'ون، ٹو، تھری، فور' میں خصوصی آفر ہوئی تھی جسے اداکارہ نے مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے منع کیا، اداکارہ کا بھارتی  کوریوگرافر اور فلم ڈائریکٹر پربھو دیوا کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا، پربھو دیوا کا بھائی راجو فلم کے گانے کی کوریوگرافی کررہا تھا جو اداکارہ کے منع کرنے کی وجہ بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ  نینتھارا شاہ رخ خان کے ساتھ 2023 میں بننے والی فلم 'جوان' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔

مزید خبریں :