Time 21 ستمبر ، 2024
پاکستان

نوشہرو فیروز: ٹرین سےگر کر بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز: ٹرین سےگر کر بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
  جاں بحق تینوں افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےتھا : ریلوے پولیس/فوٹوفائل

 صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے اسٹیشن پر ٹرین سےگر کر بچی سمیت3 افرادجاں بحق ہوگئے۔

ریلوے پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ  محراب پور اسٹیشن پر پیش آیا۔

ریلوےاسٹیشن سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق  جاں بحق تینوں افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا  جو  پیروسن کے رہائشی تھے۔

ریلوے پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد ٹرین پرسوار ہوتے ہوئےگرکر جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز میں ہی کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے  جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :