پاکستان
18 فروری ، 2013

گلبرگ کے علاقے میں آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر، بیٹے سمیت قتل

گلبرگ کے علاقے میں آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر، بیٹے سمیت قتل

لاہور…لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو بیٹے سمیت قتل کر دیا پولیس کے مطابق حالی روڈ گلبرگ کے رہایشی ڈاکٹر علی حیدر صبح 8 بجے اپنے 11 سال کے بیٹے علی مرتضیٰ کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ایف سی کالج کے قریب ظہور الٰہی روڈ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر علی حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، زخمی علی حیدر کو سروسز اسپتال پہنچایا گیا جو وہاں جا کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :