Time 23 ستمبر ، 2024
پاکستان

19 ویں آئینی ترمیم عدالتی غنڈہ گردی کے ذریعے منظور کرائی گئی، اسپیکرپنجاب اسمبلی

19 ویں آئینی ترمیم عدالتی غنڈہ گردی کے ذریعے منظور کرائی گئی، اسپیکرپنجاب اسمبلی
سپریم کورٹ نے 19 ویں آئینی ترمیم کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو ہراساں کیا، ملک احمد خان/ فائل فوٹو

لاہور: اسپیکر  پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انیسویں آئینی ترمیم عدالتی غنڈہ گردی کے ذریعے منظور کرائی گئی۔ 

لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا  کہ سپریم کورٹ نے انیسویں  آئینی ترمیم کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو  ہراساں کیا اور  آئینی ترمیم عدالتی غنڈہ گردی کے ذریعے منظور کرائی گئی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ججز سنیارٹی کیس میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کے نام پر پارلیمان اور  ایگزیکٹو کا کردار ختم کیا گیا، تقرربھی خود، برطرفی بھی خود، کیس چلے تو وہ بھی جوڈیشل کونسل میں۔ 

 رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ اس سنیارٹی کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ میں کیا اچھا ہوا؟ عطا بندیال، ثاقب نثار  اور انورجمالی کی سپریم کورٹ میں کیا کچھ نہیں ہوا؟

مزید خبریں :