Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی اسپیشل کورٹ جج کے سخت سوالوں پر ایف آئی اے کی خاتون پراسیکیوٹربیہوش ہوگئیں

کراچی اسپیشل کورٹ جج کے سخت سوالوں پر ایف آئی اے کی خاتون پراسیکیوٹربیہوش ہوگئیں
خاتون پراسیکیوٹر کی کمر اور سر پر چوٹ آئی، فوری طور ڈاکٹر کو بلا کر خاتون پراسیکیوٹر کو ابتدائی طبی امداد دی گئی: ذرائع—فوٹو:فائل

کراچی کی کسٹم اینڈ اینٹی اسمگلنگ کورٹ جج کے سوالوں پروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی خاتون پراسیکیوٹر بیہوش ہوکر گرگئیں۔

اسپیشل کورٹ جج نے ایف آئی اے کی خاتون پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایف آئی اے حکام کیوں پیش نہیں ہوئے؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا تو کیسے پیش ہوتے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے پراسیکیوٹر بن گئی ہیں؟ خاتون پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ میں نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا ہے اور میرٹ پر بھرتی ہوئی ہوں۔

عدالتی عملے کے مطابق جج کے سخت لہجے کے باعث خاتون پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں گرگئیں۔ 

ذرائع نے بتایاکہ خاتون پراسیکیوٹر کی کمر اور سر پر چوٹ آئی، فوری طور ڈاکٹر کو بلا کر خاتون پراسیکیوٹر کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل کورٹ کے جج کمرہ عدالت سے چیمبر میں چلے گئے، خاتون پراسیکیوٹر کو جج کے عملے کے روم میں بٹھایا گیا اور طبیعت بہتر ہونے پر خاتون پراسیکیوٹر کو آفس روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :