Time 25 ستمبر ، 2024
پاکستان

’والدہ گلے میں سونے کی چین پہناتیں میں بیچ دیتا تھا‘ گنڈاپور نے دلچسپ قصّہ سنادیا

’والدہ گلے میں سونے کی چین  پہناتیں میں بیچ دیتا تھا‘ گنڈاپور نے دلچسپ قصّہ سنادیا
حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ذاتی کا دلچسپ قصہ سنایا/فوٹوفائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ذاتی زندگی کا قصہ  سناتے ہوئے بتایا کہ کیسے وہ  ضرورت پڑنے پر والدہ کی پہنائی  گئی سونے کی  چین فروخت کر دیتے تھے۔

حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے اپنی ذاتی زندگی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ  میری مرحوم والدہ میرے گلے میں سونے کی چین ضرور  پہناتی تھیں، جب بھی مجھے پیسے چاہیے ہوتے تھے میں چین بیچ دیتا تھا، گھر آکر والدہ کے سامنے ڈرامہ کرتا تھا کہ لڑائی میں میری چین گرگئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ پہلے لوگ کوشش کرتے تھے کہ لڑائی ان لوگوں  سے کریں جن کے گلے میں سونے کی چین ہوتاکہ اس کو چھین سکیں، یہ پاکستانی دماغ ہے کیونکہ ہم پاکستانی بہت تیز لوگ ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایک دوبار میرے ساتھ بھی یہ ہو چکا تھا جس کے بعد  میں نے اس تجربے کو دوبارہ والدہ کو  بتاکر چین بیج دی تھی۔

مزید خبریں :