کاروبار
17 جنوری ، 2012

گیس کی بندش،فیصل آباد کی صنعتیں مسلسل27ویں روز بھی بند

گیس کی بندش،فیصل آباد کی صنعتیں مسلسل27ویں روز بھی بند

فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتیں آج مسلسل 27 ویں روز بھی بند ہیں۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ پیدواری عمل بند ہونیکی وجہ سے سے اڑھائی لاکھ مزدور فارغ اور ساڑھے چار لاکھ کی تنخواہیں آدھی کر دی گئی ہیں۔۔محکمہ سوئی گیس نے 22 دسمبر سے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل اداروں کو غیر معینہ مدت کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی تھی جو تاحال بحال نہیں ہو سکی اور مسلسل 27 ویں روز بھی صنعتوں کا پہیہ رکا ہوا ہے۔ صنعتکاروں کے مطابق گیس کی عدم فراہمی کے باعث صنعتوں میں پیدواری عمل رکنے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عارف توصیف کے مطابق نا مساعد حالات کے باعث جرمنی میں ہونیوالی ٹیکسٹائل مصنوعات کی سالانہ نمائش” ہیم ٹیکسٹائل “ میں ملنے والے برآمد آرڈرز 25 ملین ڈالر سے کم ہو کر صرف 3 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔ صنعتوں میں پیدواری عمل بند ہونے اور کاروباری سرگرمیاں ختم ہونے کے باعث فیصل آباد کے صنعتی اداروں سے 2 لاکھ 46 ہزار مزدور فارغ اور 4 لاکھ 59 ہزار آدھی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں انہوں نے حکومت سے گیس و بجلی کے بلوں کی دو سالہ اقساط میں وصولی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :