Time 27 ستمبر ، 2024
دنیا

اسکول بیگ نہ لانے پر ٹیچر کا 7 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، برہنہ کرکے الیکٹرک شاکس دیے

اسکول بیگ نہ لانے پر ٹیچر کا 7 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، برہنہ کرکے الیکٹرک شاکس دیے
اسکول کے پرنسپل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو بجلی کا جھٹکا لگانے کا الزام غلط ہے، ہم سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے لیے تیار ہیں__فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک پرائیویٹ اسکول کی ٹیچر نے 7 سالہ معصوم بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹیچر نے 7 سالہ بچے کو اس وقت برہنہ کرکے مارا پیٹا جب وہ اپنا بیگ گھر بھول آیا، اور صرف اتنا ہی نہیں ٹیچر نے مبینہ طور پر بچے کو بجلی کے جھٹکے بھی دیے۔

رپورٹس کے مطابق بچہ جب روتا ہوا بری حالت میں گھر پہنچا تو اس کے والدین نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے دن بچے کے والد شہر میں نہیں تھے اور اس کی ماں کی طبیعت ناساز تھی اس لیے اس کے دادا اسے اسکول لے گئے۔

دوسری جانب متعلقہ اسکول کے پرنسپل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو بجلی کا جھٹکا لگانے کا الزام غلط ہے، ہم سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول اور ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

مزید خبریں :