پاکستان
20 فروری ، 2013

یکطرفہ طورپردھرنے کے خاتمے کا اعلان کیاگیا: الطاف حسین

یکطرفہ طورپردھرنے کے خاتمے کا اعلان کیاگیا: الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کے باوجودیکطرفہ طورپردھرنے کے خاتمے کا اعلان کیاگیا، شیعہ اکابرین نے احتجاجی دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرکے سوگواروں کومایوس کیا، یہ عمل شیعت اور اہل تشیعوں کے عقیدے کو مجروح کرنی کے مترادف ہے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ بعض عناصر شہداکی لاشوں پر سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں، سانحہ پرپارلیمانی کمیٹی بھیجناشہداکے لواحقین کامذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ ایم کیو ایم قائد کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور خفیہ ادارے بتائیں کہ خون کی ہولی کب تک کھیلی جائیگی، مفتی اعظم بتائیں کہ اس سانحہ پرقرآنی تعلیمات کیادرس دیتی ہیں۔

مزید خبریں :