Time 02 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں اکتوبر کا مہینہ کیسا گزرے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں اکتوبر کا مہینہ کیسا گزرے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
شہر میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم گزرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے بتایا کہ 6 یا 7 اکتوبر سے اسلام آباد، کے پی، فیصل آباد اور لاہور میں بارش ہو سکتی ہے جب کہ اسکردو اورکالام میں درجہ حرارت گر کر 6 سے7 ڈگری پر آگیا ہے۔

مزید خبریں :