پاکستان
29 فروری ، 2012

کراچی : پولیس مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک ، اہلکار زخمی

کراچی … کراچی میں گذری اور ماڑی پور روڈ پرہونے والے پولیس مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک اور ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی،جس سے پولیس اہل کار حبیب الرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ دوسرا مقابلہ گزری کے علاقے میں ہوا جہاں اسٹریٹ کرائم کے دوران پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا جو اسپتال لے جائے جانے کے دوران راستے میں ہلاک ہو گیا ۔

مزید خبریں :