03 اکتوبر ، 2024
کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ہائیکورٹ افسران اور ملازمین کے لیے رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تقریب میں سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس جنید غفار اور جسٹس اقبال کلہوڑو سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔
پروجیکٹ انجنیئر صارم زبیری نے منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ریزیڈنشل کمپلیکس میں گریڈ 5 سے گریڈ 20 کے افسران و ملازمین کے لیے رہائشی فلیٹس تیار کیے جائیں گے۔
رہائشی منصوبہ 3 بلاکس پر مشتمل ہے، بلاک ون میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے لیے 24 فلیٹس بنائے جائیں گے، بلاک 2 میں گریڈ 17 اور 18 کے افسران کیلئے 24 فلیٹس جب کہ بلاک تھری میں گریڈ 5 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 48 فلیٹس بنائے جائیں گے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ شب و روز محنت کے بعد آپ کے مسائل کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ملازمین بھی ہائیکورٹ کے کاموں میں بہتری لائیں۔