پاکستان
29 فروری ، 2012

چیچہ وطنی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق

چیچہ وطنی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق

چیچہ وطنی … چیچہ وطنی کے قریب ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ چیچہ وطنی کے قریب کسو وال میں قومی شاہراہ پر کار درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ، جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید خبریں :