Time 06 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب جس کی قیمت حیران کن ہے

دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب جس کی قیمت حیران کن ہے
یہ وہ روبک کیوب ہے / فوٹو بشکریہ nippon

جاپان میں ایک ایسا ننھا روبک کیوب تیار کیا گیا ہے جسے حل کرنے کے لیے آپ کو چمٹیوں کی ضرورت ہوگی۔

ایک کمپنی نے اسے تیار کیا ہے جسے آئندہ سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کیوب کو المونیم سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے ہر چہرے کی چوڑائی 0.2 انچ ہے۔

مجموعی طور پر 5 ملی میٹر چھوٹے اسے روبک کیوب کو حل کرنا آسان نہیں کیونکہ آنکھوں پر کافی زور ڈالنا پڑتا ہے۔

اس کا وزن بھی محض 0.3 گرام ہے اور اس کی تیاری 2022 سے کی جا رہی تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اسے دنیا کا سب سے چھوٹا روٹیٹنگ پزل کیوب قرار دیا ہے۔

دیکھنے میں تو یہ کیوب بہت چھوٹا ہے مگر اس کی قیمت بہت بڑی ہے۔

دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب جس کی قیمت حیران کن ہے
اس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے / فوٹو بشکریہ TM & Spin Master Toys

اس خریدنے کے لیے آپ کو 5320 ڈالرز (لگ بھگ 15 لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) خرچ کرنا ہوں گے۔

ہر کیوب کے ساتھ ایک اسٹینڈ بھی دیا جائے گا جس پر لکھا ہوگا کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب ہے۔

اس روبک کیوب کو اس کھلونے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہنگری سے تعلق رکھنے والے Erno Rubik نے 1974 میں ایسا پہلا کھلونا تیار کیا تھا۔

اب تک دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد روبک کیوب فروخت ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :