29 فروری ، 2012
ویہاڑی … ویہاڑی کے قریب بس گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مسافر بس صادق آباد سے فیصل آباد جارہی تھی جو ویہاڑی کے قریب میلسی روڈ پر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔