Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی: 2020 میں عمارت گرنے کا کیس، مرنیوالے 27 افراد کے ورثا کو دیت دینے کا حکم

کراچی: 2020 میں عمارت گرنے کا کیس، مرنیوالے 27 افراد کے ورثا کو دیت دینے کا حکم
عدالت نے 81 لاکھ 3595 روپے فی شہری کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے 2020 میں گرنے والی عمارت کے متاثرہ خاندانوں کو دیت کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

کراچی کے ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2020 میں رضویہ میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمارت کے مالکان کو متاثرہ خاندانوں کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے 81 لاکھ 3595 روپے فی شہری کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ دیت کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :