پاکستان
29 فروری ، 2012

فیصل آباد : موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونیوالا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد … فیصل آباد میں شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ نشاط آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے۔ بورے والا روڈ پر پولیس نے انہیں گھیر لیا۔ ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی لاش الائیڈ اسپتال پہنچائی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

مزید خبریں :